راولپنڈی (کامرس ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف ا سپیس ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر میجر جنرل ریٹائرڈ ریحان عبدالباقی کی قیادت میں وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر چیمبر محمد ناصر مرزا سے ملاقات کی۔ وفد میں رجسٹرارانجینئر عشات صبور، ڈین ڈاکٹر ابراہیم قاضی، ڈائریکٹر ORICاحمر رفیع اورایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنکل کوآرڈینینشن کرنل ریٹائرڈ فاروق اکبر شامل تھے اس موقع پر سابق صدور امان اللہ خان، جلیل احمد ملک،اسد مشہدی، منظر خورشید، ڈاکٹرشمائل داود، راجہ عامر قبال، سینئر نائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک اور مجلس عاملہ کے اراکین و ممبران چیمبر بھی موجود تھے وائس چانسلر ریحان عبدالباقی نے اس موقع پر کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور انڈسٹری اکیڈیمیہ روابط کے لیے آر سی سی آئی کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایجوکیشن اداروں کو انڈسٹری کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔