اسد طور حملہ کیس‘سندھ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس سے سوموٹو نوٹس کی اپیل

364

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پروپیگنڈا مہم اور سینئر صحافی اسد طور پر حملہ کیس، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان سے سوموٹو نوٹس کی اپیل کردی۔ عدلیہ مخالف مہم اور اسد طور حملے سے متعلق بار میں قرارداد منظور کی گئی، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں دوسری نظر ثانی اپیل دائر کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ عدلیہ بالخصوص جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، پروپیگنڈا مہم کا مقصد عدلیہ بالخصوص جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بدنام کرنا ہے، اسد طور پر حملہ عدلیہ اور صحافت پر حملے کے مترادف ہے، چیف جسٹس سوموٹو نوٹس لیں اور لارجر بینچ میں سماعت کی جائے، سوموٹو نوٹس کی کارروائی مطیع اللہ جان کیس کے ساتھ منسلک کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ بار نے پاکستان بارکونسل کی احتجاجی مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی حالیہ اقدامات قابل مذمت ہیں۔