راولپنڈی ( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے،پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔ راولپنڈی میں نالہ لئی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی ہمارا تاریخی دن ہے ، اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں 3 یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے، ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔