اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کے نااہل حکومت کے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ پر تالے لگائے ہوئے ہیں- پارلیمنٹ عوامی مسائل پر بات کرنے اور ان کے حوالے سے قانون سازی کرنے کا فورم ہے-سب جان لیں مسائل پارلیمٹ میں ہی حل ہوں گے-
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی ضدی مغرور ہٹ دھرم اور انا پرست ہیں۔وزیر اعظم مجھ سے اتنی نفرت کرتے ہیں کہ مشاورت والے خط میں میں میرا نام تک نہیں لکھتے، میں جواب میں دل پر پتھر رکھ کر ان کو وزیر اعظم عمران خان لکھتا ہوں وہ جواب میں پھر صرف اپوزیشن لیڈر لکھتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا ہے عمران خان نیازی کسی پیر کے کہنے پر اپوزیشن کو تہہ بالاکر رہے ہیں کہ اپوزیشن کو تباہ کرنے سے ہی چینی سستی ہوگی، ترقی ہوگی مسائل حل ہوں گے۔
چودھری نثار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے اسمبلی کا حلف اٹھانا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا چودھری نثار سے میری رفاقت بہت پراانی ہے چودھری نثار اور نواز شریف دوست ہیں-مجھے دوست بھی نواز شریف کی وساطت سے ملے ہیں-
انہوں نے مزید کہا کہ میدان جنگ میں گھوڑے اور موذی بیماریوں میں ڈاکٹرز تبدیل نہیں ہوتے۔ لندن کرکٹ کا میچ دیکھنے یا جادو ٹونا سیکھنے نہیں جارہا تھا۔ میں خطرناک کینسر کا مریض رہ چکا ہوں 2003سے لندن میں ریگولر چیک اپ ہوتا ہے چیک اپ کروانے جانا صحت کا تقاضا ہے۔ ہمارا راستہ نہیں ہے، قومی مفاہمت کے لیے نواز شریف سے بات کروں گا۔ مجھے ان کے پاؤں بھی پکڑنے پڑے تو یہ کروں گا۔