پی ڈی ایم میں واپسی کی کوئی درخواست نہیں کی،راجا پرویز اشرف

107

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں واپسی کے لیے بے چین نہیں ہے اور نہ ہی واپسی کے لیے کوئی درخواست کی ہے ،یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر عہدہ نہیں چھوڑیں
گے،پارٹی میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں جو اٹل ہوتے ہیں،پارٹی کی اپنی ایک لائن ہے اس سے ادھر ادھر نہیں ہو سکتے ،معذرت وہ کرتے ہیں جنہوں نے غلطیاں کی ہوں ،پی ڈی ایم کو توڑنے والوں کو معذرت کرنی چاہیے ۔جمعرات کے روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم نے کسی کو درخواست نہیں دی کہ ہمیں واپس پی ڈی ایم میں لایا جائے ،پی ڈی ایم کودیگر معاملات کیساتھ مکس نہ کیا جائے ہم غیر جمہوری اقدام کے خلاف ہیں ،ماضی میں بینظیر بھٹو کو بھی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا گیا،پی ڈی ایم کے کچھ لوگ مشترکہ استعفیٰ دینے کے لیے بضد تھے آج وہی لوگ بجٹ پر حکمت عملی بنانے کی دعوت دے رہے ہیں ۔معذرت ہمیں نہیں دوسروں کو کرنی چاہئیے ،معذرت وہ کرتے ہیں جن سے غلطیاں ہو جائیں ،پی ڈی ایم کو توڑنے والوں کو معذرت کرنی چاہیے۔