سکھر میں سورج کا پارہ ہائی ہوگیا،  سخت گرمی سے شہری بلبلا اٹھے

307

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں سورج کا پارہ ہائی ہوگیا، سخت گرمی سے شہری بلبلا اٹھے، سکھر میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شدید گرمی اور کورونا صورتحال کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید دو روز تک گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سے گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔