کو ئٹہ، لسبیلہ(نمائندگان جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، پیٹرول ، ڈیزل اور دیگر مختلف اشیا قبضے میں لے لی ہیں۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق گوادر کی تحصیل پسنی میں گشت کے دوران نالے سے 81 کلو چرس برآمد کرلی، وندر میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف کوچوں کی تلاشی کیدوران 41کلو گرام چرس،کرسٹل اور ہیروئن برآمد کر لی گئی،گھارو شہرمیں المانی فارم کے قریب جھاڑیوں 754 بوتلیں اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کی گئی ، وندر اور پسنی کے ہی مختلف علاقوں سے 66ہزار5 سو لیٹر اسمگل شدہ ایرانی پٹرول اور ڈیزل برآمد کر لیا گیا ، وندر کی ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں سے 34 ہزار 737 کول چھالیہ اور متفرق اشیاء برآمد کر لی گئیں کارروائیوں کے دوران 17 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔