عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے‘ شہباز شریف

346

لاہور(نمائندہ جسارت) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے اور عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری پارٹی کو ہدایت کی کہ پری بجٹ سیمینارکیا جائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقت کاپتا چل سکے، معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو
بتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کررہے ہیں۔علاوہ ازیںپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم تکبیر کی سالگرہ پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ملک بھر میں عوام کے ساتھ مل کر آج 28 مئی کو یوم تکبیر کا دن قومی جذبے سے منائے ۔یوم تکبیر کے تاریخی دن کی اہمیت ، اس مقصد کیلیے دی جانے والی قربانیوں کواجاگر کیا جائے ۔اس فیصلے کے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر اثرات سے متعلق حقائق نوجوان نسل کو بتائے جائیں ۔انہوں نے کہا 23 سال پہلے نوازشریف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہمیں غلامی قبول نہیں ۔نوازشریف کی جرات، بہادری اور قومی مفادات کی پاسبانی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے ۔پاکستان کی جوہری صلاحیت کی خدمت کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو خراج عقیدت اور خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔