عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا، شیخ رشید

367
APP62-200521 LAHORE: May 20 - Interior Minister Sheikh Rasheed addressing a press conference at FIA. APP Photo by Rana Imran

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے کسی کو کوئی ائیر بیس نہیں دی جا رہی ، عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیا جائے گا، افغانستان میں امریکا ، روس چین اور پاکستان متفقہ مکینزم رکھیں گے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایک لائن لینتھ پر کام کر رہے ہیں، کچے کے علاقے سے ڈاکوں کا خاتمہ کردیں گے، مراد علی شاہ سے ملاقات میں طے ہوا ہے کہ وفاق اور صوبہ مل کر ڈاکوؤں سے ملکرنمٹیں گے، سندھ حکومت کی صوابدید ہے جہاں چاہے رینجرز استعمال کرسکتے ہیں، سندھ پولیس کو جس طرح کے اسلحے کی ضرورت ہوگی ہم فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں بعض ایسے لوگ ہیں جن کی سیاسی دلچسپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا، سندھ میں پی ٹی آئی کو جو بھی تحفظات ہیں ان سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کروں گا، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور کوشش ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کی حکومت آئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہ کوئی گورنر راج ہے نہ وزیراعظم مرکز کی طرف سے سندھ میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بچپن سے اچھے تعلقات ہیں۔