کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، مردان میں بیڈمنٹن ہال اور طورو پلے گرائونڈ مکمل

271

پشاور(جسارت نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید اور ڈی جی اسپورٹس اسفندیار خان خٹک باقاعدگی کیساتھ صوبہ بھر میں جاری کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری کے لیے شروع کیے جانیوالے منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور اپنی رپورٹس وزیراعلیٰ محمود خان کو پیش کررہے ہیں حال ہی میں ایک ہزار اسپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت مردان میں گرلزکا لج پار ہوتی میں بیڈمنٹن ہال اور طورو پلے گرائونڈ کے منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے مکمل ہونیوالے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ایم امیر محمد بیٹنی‘ڈپٹی ڈائریکٹر جی آئی ایس زاہد علی شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔