جماعت اسلامی سکھر کا اجلاس،فلسطین فنڈ کے حوالے سے پلاننگ

293

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ذمے داران کا ایک اجلاس امیر ضلع سکھر سلطان احمد لاشاری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب قیم اکرم راجپوت ، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر و نائب امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں جماعت اسلامی کی جانب سے 31مئی بروز پیر سے سندھ بھر میں جمع کیے جانے والے فلسطین فنڈ کے حوالے سے پلاننگ کی گئی۔ امیر ضلع سکھرنے کہا کہ اس موقع پر مسلمان بھائیوں کے لیے مسجدوں، بازاروں اور جماعت کے دفاتر میں عطیات جمع کیے جائیں گے۔ ترک فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر الخدمت کی فلسطین میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دل کھول کر فلسطین کے مظلوم مسلمان بھائیوں کی مدد کریں۔