کوئٹہ ،سیشن ڈویژنز کی موسم گرما کی تعطیلات ری شیڈولڈ

80

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان ہائی کورٹ نے تین سیشن ڈویژنز کی موسم گرما کی تعطیلات ری شیڈولڈ کر دیں۔اعلامیے کے مطابق سیشنز ڈویژن لسبیلہ بمقام حب اور سبی کیلیے موسم گرما کی تعطیلات ری شیڈول کی گئی ہیں۔ تعطیلات لسبیلہ بمقام حب کیلیے یکم جولائی تا 31 جولائی 2021ء کے بجائے یکم جون تا 30 جون2021 ء ہونگی جبکہ سبی ڈویژن کیلیے تعطیلات 15 جون تا 15 جولائی 2021ء ہوں گی۔