لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے آریجہ پھیرو تھانہ کی حدود میں ڈاکووں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی ہو، گیا مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ لاڑکانہ کے آریجہ پھیرو تھانہ کی حدود گاؤں ذکریہ مہیسر کے قریب پولیس کا ڈاکووں کے ساتھ مبینہ مقابلے میں پولیس کے دو جوان خالد کنگھو اور برکت چاچڑ شہید جبکہ ایک جوان عبدالواحد چانڈیو شدید زخمی ہوگیا، اے ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدھری کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل چھینی، اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈکیتوں کا پیچھا کیا جن پر مسلح ملزمان کیجانب سے سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے جوان شہید اور زخمی ہوا، جبکہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے تاہم ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے خود مقابلے میں بھی حصہ لیا دوسری جانب لاشوں اور زخمی کو چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے شہدا کی تدفین پولیس اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے اور اب سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیے جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب نے پولیس مقابلے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر نوٹس ایس ایس پی لاڑکانہ سے رابطہ کرکے ڈاکوؤں کی خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور واقعے میں ملوث جوابداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب شہید اہلکار برکت علی چاچڑ کی نماز جناز گاؤں ماہوٹا جبکہ شہید اہلکار خالد حسین کنگو کی نماز جنازہ بنگل دیرو کے نواحی گاؤں خیرو دیرو میں ادا کردی گئی جس میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں شہید اہلکاروں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔