لاڑکانہ ،بھائیوں سے تنگ خاتون وومن پولیس اسٹیشن پہنچ گئی

194

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شکارپور ضلع کی تحصیل گڑھی یاسین کے گاؤں دلاور کی رہائشی تین بچوں کی بیوہ والدہ مہتاب خاتون مارفانی بھائیوں کی جانب سے مبینہ طور پر دوسری شادی کروانے کے خوف سے گھر سے نکل کر ایک روز قبل وومن تھانہ لاڑکانہ پہنچ گئی جسے وومن پولیس نے فورتھ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج حفیظ الرحمن کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے خاتون کو دارلامان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد پولیس نے خاتون کو وومن تھانہ منتقل کردیا۔