راولپنڈی: رمضان بازار کی طرز پر سہولت بازار منصوبہ شروع

221

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی بازاروں کے ذ ر یعے عوام کو ر یلیف د ینے کے اقدام کی عوام نے خوب پذیرائی کی ہے اور اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے، جس پر اب صوبائی حکومت سہو لت بازاروں کو فعال کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ڈو یژن میں کل 38 سہو لت بازار قائم کیے گئے ہیں جن میں سے16 ضلع راولپنڈی،6ضلع اٹک، 7ضلع جہلم اور 9ضلع چکوال میں قائم کیے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ان تمام بازاروں میں حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تمام تر سہو لیات موجود ہونی چاہییں، نیز یہاں کورونا وا ئرس ایس او پیز پر عملدرآمدبھی یقینی بنائی جائے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سہو لت بازار سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) جہا نگیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر(جنرل) ملیحہ خان، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کیپٹن (ر) قاسم اعجاز و دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔ کمشنر راولپنڈی نے مز ید کہا کہ سبسڈا ئزڈ آ ٹا جس میں 10کلو آٹے کی قیمت430روپے ہو گی وہ سہو لت بازار ہی میں دستیاب ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹے و چینی کی فروخت کابا قا عدہ ریکارڈ رکھا جائے تاکہ طلب و رسد کا اندازہ ہو سکے۔