حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈڑیشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، سینئر نائب صدر عبد الجبار سومرو، جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے سینیٹری مزدور اتحاد یونین میونسپل کمیٹی نوابشاہ کے چیئرمین رفیق کے کے عر ف بابو، صدر اشفاق مٹو، جنرل سیکرٹری ریاض مٹو اور دیگر عہدیداران کو یونین کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ یونین محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے گی۔ رہنمائوں نے رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن نگینہ جونیجو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونین کی رجسٹریشن ایک قابل ستائش عمل ہے اور اس طرح رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن نے میونسپل کمیٹی نوابشاہ کے محنت کشوں کے دل جیت لیے ہیں اور اس سی محنت کشوں میں محکمہ محنت خصوصاً رجسٹرار آف ٹریڈ یونین حیدرآباد ریجن پر اعتماد بڑھا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اور ان کا عملہ اسی طرح محنت کشوں کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول میں تعاون کریں گی۔