سکھر (آن لائن) سکھر میں کورونا سے اموات میں اضافہ ،مزید ایک شخص زندگی ہار گیا ، رواں ماہ کے دوران تعداد 21 ہوگئی ۔ ایدھی سکھر انفارمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سول اسپتال سکھر کے آئسولیشنCOVID-19 کے وارڈ میں زیر علاج فیضو لاڑو شکارپور کا رہائشی 50 سالہ ملنگ ولد قلندر بخش کورونا وائرس کے باعث فوت ہوگیا، ایدھی سکھر کے رضاکاروں نے ورثا کے ساتھ مل کر ایس اوپیز کے تحت میت تدفین کا مکمل انتظامات کر کے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھر پہنچا دی ہے ۔ واضح رہے کے سکھر میں کورونا ایک ماہ کے دوران کورونا سے جا ںبحق ہونے والوں کی تعداد 21 سے تجاوز کرگئی ہے۔