حکومت اپنے کیسز کی ریکوری کرے تو قرض اتر جائیگا، مریم اورنگزیب

104

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر اپنے کرپشن کے کیسز کی ریکوری کر لیں تو پاکستان کا قرضہ ختم ہو سکتا ہے ۔ اعدادوشمار میں ردو بدل کر کے اپنی مرضی کے ہی نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے براڈ شیٹ سے لئے گئے کمیشن کے پیسے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے ہیں۔ عوام کو بتائیں کے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا اڑھائی سال میں جھوٹے مقدمات بنانے پہ کتنا پیسا خرچ ہوا ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ڈھائی سال میں خرچہ اور ریکوری دونوں بتائیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے جہانگیر ترین سے چینی کمشن کی ریکوری کر لی؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے چینی چوری کے 500 ارب برآمد کرلیے ہیں ؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے 500 ارب کی چینی چوری نیب نے برآمد کرلی ہے؟ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق نااہل اور چور حکومت کا مسئلہ شہبازشریف کا عشائیہ ، مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم ہے جبکہ عوام کا مسئلہ آٹاچینی بجلی گیس ہے خدا کا واسطہ ہے عوام کی فلاح کا بھی سوچیں۔