کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں نامعلوم افراد کا صحافی اور بلاگر اسد طور پر تشدد کے واقعے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسد طور پر اسلام آباد میں ہونے والا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس حملے سے اسد طور کی آواز مزید توانا اور بلند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جب صحافی اور آزادی اظہار، حملوں کی زد میں ہوں تو حکومت کی بزدلی مزید نمایاں ہوجاتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اس معاملے میں ہم سچ سامنے لانے کے لیے جامع اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔