ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹر وے کی منظوری دیدی

154

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) وزیراعظم عمران خان کا سندھ کے عوام کیلیے تاریخی پیکج، ایکنک نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی منظوری دے دی، منصوبے کیلیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دیا گیا۔سکھر تا حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔این ایچ اے منصوبے کیلیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دیا گیا۔ایکنک سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال سینٹرل ڈیوپلمنٹ ورکنگ پارٹی نے حیدرآباد سکھر موٹروے پراجیکٹ منظور کرنے کے بعد سفارشات ایکنک کو بھجوائی تھیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے کراچی سے پشاور تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ این ایچ اے نے اس منصوبے کے لیے کنٹریکٹر سلیکشن کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ نے بھی اس منصوبے کی منظوری دے دی تھی، یہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے سندھ پیکج کا حصہ ہے۔ سکھر تا حیدرآباد موٹروے کی تعمیر اگلے سال اپریل میں شروع ہوگی۔اس منصوبے کی تکمیل سے پشاور تا کراچی موٹروے مکمل ہو جائے گی۔