کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4دہشتگرد ہلاک

682

کوئٹہ: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )نے کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

دوسری جانب فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا کر تلاشی شروع کردی ہے جبکہ کوئٹہ سے مدد کے لئے مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔

یاد رہے صوبہ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کے دو واقعات ہوچکے ہیں، پہلا دھماکا کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر بشیر چوک کے قریب ہوا جس میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ دوسرا دھماکا 21مئی کو چمن میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔