فلپ میکلسن بڑی عمر میں ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب

122

فلپ الفریڈ میکلسن نے سب سے بڑی عمر میں گولف میں ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے282 اسٹروکس کے ساتھ پی جی اے خطاب جیت کر ایسا کیا۔ جس دن انہوں نے یہٹائٹل اپنے نام کیا اس دن انکی عمر50 سال، 11 ماہ اور8دن تھی۔
اس سے پہلے سب سے بڑی عمر میں گولف کا ٹائٹلجیتنے کا ریکارڈ امریکا کے جولیس بوروس کے پاس تھا ۔ انہوں نے 1968 میں جن پی جی اے خطاب جیتا تھا تو انکی عمر48 سال، 4 ماہ اور 18 دن تھی۔لفٹی کے نام سے مشہور ٖفلپ میکلسن نے اس سے پہلے گولف کے 5ٹائٹل جیتے تھے۔16 جون1970 کو کیلی فورنیا کے سین ڈیگو میں پیدا ہوئے ٖفل میکلسن نے1992 میں پیشہ ورانہ گولف میں قدم رکھا اور فروری 1993 میں اپنا دوسرا ٹائٹل جیتا۔ وہ 278 اسٹروکس کے ساتھ بوئیک انوی ٹیشنل آف کیلی فورنیا ٹائٹل جیتے تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا خطاب ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے جیتا تھا۔ جنوری 1991میں وہ272 اسٹروکس کے ساتھ ناردن ٹیلی کوم اوپن جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔
اپریل 2004میں فلپ میکلسن اپنا پہلا ٹائٹل جیتا۔ انہوں نے279 اسٹروکس کے ساتھ ماسٹرس ٹائٹلاپنے نام کیا تھا۔ اس سے پہلے وہ22 خطابوں پر قبضہ کر چکے تھے۔اس سال بعد وہ اپنا دوسرا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس سال انہوں نے276 اسٹروکس کے ساتھ پی جی اے چمپئین شپ جیتی۔یہ کل ملاکر انکا 27 واں خطاب تھا۔
ٖفلپ میکلسن نے 2006 میں دوسری مرتبہ ٹائٹل281 اسٹروکس کے ساتھ جیتا جو کل ملاکرانکا 29 واںٹائٹل تھا۔2010 میں وہ272 اسٹروکس کے ساتھ تیسری مرتبہ ماسٹرٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔ یہ انکا 38واںٹائٹل تھا۔
دی اوپن چمپئین شب میں فلپ میکلسن نے 2013 میں281 اسٹروکس کے ساتھ جیتا تھا جو کل ملاکر انکا42 واںٹائٹل تھا۔ ابھی تک میکلسن نے 6 ٹائٹل کے ساتھ کل45 پی جی اے ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ ویسے ان کے پیشہ ورانہ گولف میں وہ55 ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔
فلپ میکلسن ان 12 کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے 4 ٹائٹل میں سے 3 جیتے ہیں۔ اس امریکی نے امریکی اوپن کے علاوہ تینوںٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ لگا تار25سال تک گولف کے 50 جوٹی کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں اورلگاتار700 ہفتوں تک چوٹی کے 10 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
فلپ میکلسن کو ابھی تک نمبر ایک پوریشن حاصل نہیں ہوئی ہے۔ انکی سب سے اچھی رینکنگ نمبر 2 رہی ہے۔11 فروری2001 کو وہ پہلی مرتبہ عالمی نمبر2 بنے تھے جس کے بعد وہ کئی مرتبہ اس مقام پر رہے۔ویسے توفلپ میکلسن دائیں ہاتھ کے کھلاڑی ہیں مگر وہ لفٹی کے نام سے مشہور ہیں۔6 مرتبہ ٹائٹل خطاب جیتنے والے اس کھلاڑی نے 11 مرتبہ دوسری اور 7 مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔28 مرتبہ وہ ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں شامل رہے۔