نوابشاہ ،دن رات میں بجلی کی آنکھ مچولی،شہری پریشان

127

نوابشاہ(نمائندہ جسارت) نوابشاہ میں واپڈا اہلکاروں کی بدتمیزیاں عروج پر، کوئی پرسان حال نہیں، شہری دن اور رات کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان ہونے لگے جبکہ لاک ڈائون بھی بجلی کی بندش کی وجہ سے ناکام ہوتا دکھائی دینے لگا۔ اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پارہ چلے گیا ہے لیکن واپڈا والوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ شہریوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے تجارتی پیمانے پر فروخت ہونے والی برف ناقص ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگے داموں خرید کرنے پر شہری مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں واپڈا حکام نے خوآب غفلت کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ واپڈا کے اعلیٰ افسران یو کہنے پر مجبور ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے اوپر سے جو آڑر آتا ہے اس پر عمل کرنا ہماری ذمے داری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس بھی بے سود ثابت ہورہے ہیں۔