نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ایس ایچ او ریلوے جاوید اختر لائن حاضر، غلام عباس بلو ایس ایچ او ماڈل تھانہ ریلوے تعینات۔ گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن پر خواتین کی مسجد کے لیے مخصوص زمین پر مبینہ قبضے سے متعلق ریلوے کے افسران کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا جس کے بعد انسپکٹر آف ورکس کیخلاف اسٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ دیگر افسران سے سخت باز پرس کی گئی۔ ایس ایس پی ریلوے سکھر امجد منظور نے بھی نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او جاوید اختر کو لائن حاضر کردیا جبکہ ان کی جگہ سب انسپکٹر غلام عباس بلو کو ایس ایچ او ماڈل تھانہ نوابشاہ تعینات کیا گیا، جنہوں نے فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔