پشاور (صباح نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے مرغی اور گوشت افغانستان ایکسپورٹ کرنے پر پابندی عاید کردی۔ منگل کو پشاور ہائیکورٹ میں پولٹری کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ سیکرٹری فوڈ، اسپیشل سیکرٹری ایگریکلچر، فوڈ کمیشن کے وفاقی کمشنر، ڈی سیز، اے جی اور اے اے جی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگ مل بیٹھ کر اس کا کوئی حل نکالیں اور پولٹری فارمنگ کی بہتری کے لیے اقدامات کریں، مرغی اور گوشت کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔