پنجاب میں سرجریز بحال، جامعات کھولنے کا اعلان

286

پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر اسپتالوں میں سرجریز شرع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں میں سرجریز کی اجازت مل گئی  اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

میو اسپتال کے علاوہ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں سرجریز بحال ہوں گی۔تمام نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 فیصلے کا اطلاق 27 مئی سے ہوگا، صرف تیسرے اور چوتھے سال کے میڈیکل طلبا کیمپس آسکیں گے۔

کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے سرجریز بند کی گئی تھیں جب کہ جامعات اور تعلیمی ادارے بھی بند تھے تاہم 5 فیصدسے کم  کورونا مثبت شرح والے اضلاع میں اسکولز کھول دیے گئے ہیں۔