اڑکانہ (نمائندہ جسارت) سروسز اسپتال حیدرآباد کے ملازم نے نوکریوں کے جعلی آرڈرز دے کر بے روزگار نوجوانوں سے لاکھوں روپے بٹور لیے، متاثرہ نوجوانوں نے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرکے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر بنگل دیرو کے رہائشی نوجوان بھائیوں عارف، عرفان اور سجاد بھٹو نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بتایا کہ سروسز اسپتال حیدرآباد کے نائب قاصد شفیق احمد ولد عبداللطیف شیخ نے دو سال قبل ہم سے 10 لاکھ روپے لے کر محکمہ صحت میں میں کلرکس کی نوکریوں کے آرڈر دیے جو بعد میں جعلی ثابت ہوئے جس کے بعد ہم نے فراڈی شفیق احمد سے بے روزگاری کی وجہ سے نوکریوں کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے واپس کرنے کا کہا تو وہ ہر روز ایک نئی کہانی بناکر ہمارے سامنے پیش کرتا رہا اور پیسے واپس کرنے سے آج تک ٹال مٹول کرتا آرہا ہے جبکہ ہم نے زیورات بیچ کر اور رشتہ داروں سے قرضے پکڑ کر ان کو پیسے دیے تھے، ہماری نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں سے اپیل ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔