بلاول کا حافظہ بے حد کمزور ہے،خرم شیر زمان

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کا آئی ایم ایف کے حوالے سے حافظہ بے حد کمزور ہے۔ بلاول کے نانا 3 بار، والدہ 5 اور والد ایک بار آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے۔ بلاول کی وزیراعظم پر دن رات تنقید پر شرم بھی سرجھکائے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کے بے مقصد بیانات سے قوم بے وقوف نہیں بنے گی۔