چوہدری نثار کے حلف کا معاملہ: سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی وضاحت سامنے آگئی

715

لاہور: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر سیکریٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ حلف لینے سے انکار نہیں کیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلف کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف لینے سے انکار نہیں کیا، اس معاملے میں 3 درخواستیں راولپنڈی بینچ اور 2 درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دو دن کا وقت مانگا ہے تاکہ چیک کرسکیں کسی عدالت میں اسٹے تو نہیں؟، کہیں ایسا نہ ہو کہ اسٹے کے دوران حلف لیکر توہین عدالت کے مرتکب ہوں، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ قانونی رائے لے کر چوہدری نثارکاحلف لیں گے۔