اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرچکی، اگلے دو سال میں ترقی کی یہ شرح ان شاء اللہ مزید بڑھے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور نامسا عدبین الاقوامی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کی 4 فیصد شرح نمو وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہر ہے۔ آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لیے مراعات رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ان کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی، انہیں ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کریں گے۔