پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کے عشایئے کی دعوت قبول کرلی

206

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے عشائیے کی دی جانے والی دعوت قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے آج پارلیمانی جماعتوں کو عشائیہ دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی ضمن میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے ملنے والی عشائیے کی دعوت
قبول کرلی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ پارٹی کا وفد بھی تشکیل دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے شہباز شریف کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔