لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے لاڑکانہ کے سینئر صحافی محمد حنیف سہاگ سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرکے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقعے پر پی پی ضلع لاڑکانہ کے سینئر نائب صدر سرفراز علی کوکر، وقار علی بھٹو، انفارمیشن سیکرٹری عمران حسن جتوئی، اظہر علی بھٹو، وسیم علی عباسی، یونین کمیٹی 8 کے صدر جلیل حسین میمن، سمیت سمیت یوتھ سپاف کے عہدیدار بھی موجود تھے۔