فیصل آباد (صباح نیوز) ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں 2 گروپوں میں لڑائی پر 3 اہلکاروں کو معطل کرکے ضلع بدر کر دیا گیا جبکہ لڑائی کرنے والے ایک گروپ کو سینٹرل جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل علی اکبر کو جیل میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔