چمن دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مدعیت میں درج

114

کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان کے ضلع کے بوغرہ چوک پر دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے جائے وقوع سے شواہد
اکھٹے کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ موٹرسائیکل میں 10 کلو کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا اور بارودی مواد میں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے جس کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق تحقیقاتی عمل مکمل ہونے پر بوغرہ روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔ دھماکے میں شہید 7 افراد کی تدفین کا عمل مختلف قبرستانوں میں ہوا۔
چمن دھماکے