ملتان: غیر معیاری دوا سے بچوں کی ہلاکت پر سخت کارروائی کا حکم

230

لاہور (نمائندہ جسارت) وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملتان میں غیر معیاری دوائی پینے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن او رسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کی جامع انکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو غیر معیاری دوائی دینے کے ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔