شیخ رشید کی ہدایت پر ایف آئی اے کے 213 افسران کا تبادلہ

204

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے روٹیشن پالیسی پر عمل نہ کرنے والے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 213افسران کا تبادلہ کردیا۔ 3، 5 اور10سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تبادلوں کے بعد نئی جگہ چارج نہ سنبھالنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔ روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کو دوسرے زونز اور صوبوں میں بھیجا جانا تھا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر اب یہ پالیسی بنائی گئی ہے کہ 3 سال سے ایک زون میں ذمے داریاں انجام دینے والے افسران کو دوسرے زون میں بھیجا جائے گا جبکہ 5 سال سے ایک جگہ تعینات ہیں انہیں دوسرے صوبوں میں بھیجا جائے گا ۔ وزارت داخلہ کے مطابق اگر یہ افسران دوسری جگہ جاکر ذمے داریاں نہیں سنبھالتے تو پھر انہیں ترقی نہیں دی جائے گی اور کوئی افسر ترقی نہیں لینا چاہتا تو پھر وہ اسی صوبہ میں کام جاری رکھ سکتا ہے جس میں وہ کام کررہا ہے۔