نائجیریا کے آرمی چیف لیفٹینٹ جنرل ابراہم اتاہیوروکا طیارہ جمعہ کی شب شمال مغرب ریاست کونڈا میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک ہوگئےـ
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو حادثہ دورانِ لینڈنگ کونڈا آئیرپورٹ پر پیش آیا۔ آئیرفورس انتظامیہ واقع کی تحقیقات کر رہی ہے- جس کے بعد ہی طیارے میں اصل خرابی کی وجوہات سامنے آسکے گی-
نائجیریا کے صدر محمد بوہاری نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے فوجی افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کے ہماری فوج مسلسل سیکیورٹی مسائل کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ ملک میں امن و امان کو قائم رکھنے میں اس کا کردار نمایاں ہیں-
یاد رہے کہ 54سالہ آرمی چیف نے رواں سال جنوری میں ذمہ داری کا حلف اٹھایا تھا-