فیصل آباد (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، مسجداقصیٰ میں نمازیوں پر وحشیانہ فائرنگ اور بمباری کے خلاف
ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شہر بھر کی مرکزی مساجد کے باہرنماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے جامع مسجد محمد مجاہد اسپتال کے باہرہونے والے مظاہرے کی قیادت کی۔ پی 110میںہونے والے مظاہرہ کی قیادت چودھری عمر فاروق، پی پی111 چودھری ارشد گجر ، پی پی 112رائے جاوید اقبال، پی پی 113راناطہ خان، پی پی 114عبدالستاربیگا،پی پی115میاں اجمل حسین بد ر ایڈووکیٹ،پی پی 116 نعمان احسن ملک،پی پی 117 چوہدری عبدالغفور ،پی پی107 ڈاکٹربشیر صدیقی،پی پی108رانااکرم اللہ،پی پی 109 مظہر نعیم رندھاوانے کی۔