سبی میں رشتے کے تنازع پر بھتیجے فائرنگ کرکے چچا کو قتل کردیا

175

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع سبی میںبھتیجے نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم فرارہو نے میں کا میا ب ہو گیا ۔ سبی کے علاقہ گاؤں تلی لیویز تھانہ کی حدود میں بھتیجے محمد اکبر سیلاچی نے اپنے چچا محمد بخش سیلاچی کو رشتے کے تنازع پر ٹی ٹی پشتول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز تھانہ تلی نے ضروری کارروائی کیلیے لاش کو سول اسپتال لے گئے جہاں طبی معائنہ کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تاہم کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔