چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 مئی کو طلب کرلیا

203

اسلام آباد(آن لائن) ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا کیس،چیف جسٹس گلزار احمد نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔3 ججوں میں جسٹس فیاض انجم جندران، جسٹس غلام اعظم قنبرانی اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز شامل ہیں۔