اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی عدالت نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یوکرائن انٹرنیشنل ائرلائن کی پرواز پی ایس 752 کو گرایا جانا دہشت گردی تھی۔ عدالت کے مطابق 8جنوری 2020 ء کو تہران سے اڑان بھرنے کے بعد طیارے پر 2میزائلوں سے جان بوجھ کر حملہ کیا گیا تھا۔عدالت میں 4افراد کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں ایران سے سوا ایک ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 85 کینیڈین شہری بھی شامل تھے۔