کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بلوچستان کے شہر چمن میں دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ انہوں نے دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔