آصف زرداری اور یوسف گیلانی کے خلاف ریفرنسز میں 23 ارب روپے سے زائد ریکور

516

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسز میں 23 ارب 85 کروڑ روپے بھی ریکور کر لئے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نیب راولپنڈی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور ڈی جی نیب راولپنڈی نے کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیب راولپنڈی نے احتساب عدالتوں میں جعلی اکاؤنٹس کیسز کی تحقیقات کے بعد 14 ریفرنس دائر کئے اور جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں 23 ارب روپے سے زائد ریکور کیے۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا کہ نیب نے جعلی اکانٹس کیس میں 23 ارب 85 کروڑ روپے بھی ریکور کرلئے، یہ رقم آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور حسین لوائی سمیت دیگر کے خلاف ریفرنسز میں ریکور کی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب پر بلاجواز تنقید نہ کی جائے، بلاوجہ وہی تنقید کرتے جن کو نیب قانون کا علم ہی نہیں، نیب کے خلاف ایک منظم پرپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہمیشہ کہا کہ مثبت تنقید کا خیرمقدم کہیں گے۔