سانگھڑ(آن لائن)ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے مکمل ایس او پیز کے تحت مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی مویشی منڈیوں کو سیل کردیا جائے گا اور ان کی انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں تمام لوگ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیںجبکہ منڈی کسی بھی چھوٹی جگہ میں نہیں لگانی چاہئے اور ایک بڑے علاقے میں قائم کی جائے۔