اپنے دور میں پہلی فلم اور ثقافت پالیسی دی، مریم اورنگزیب

323

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) حکومت یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ملک کو پہلی فلم اور ثقافت 2018 ء پالیسی دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کی پہلی فلم پالیسی 2018 ء میں اپنے جامع فریم ورک اور بزنس کیس کے ساتھ پہلے سے ہی موجود ہے۔ انہوں نے کہا فلمی صنعت کے لئے ان تمام فسکل فوائد کو بجٹ 2021 کا حصہ بنایا جائے جو 2018 کے بعد ختم کر دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ فنکاروں، پروڈیوسرز اور فلم سازوں کے لیے پالیسی میں دیے گئے فوائد اور سہولیات پر بھی عمل کرایا جائے۔ اس پالیسی پر تیزرفتار عمل درآمد سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوجائیں گے اور فلمی اور نشریات کی صنعت ترقی کرنے لگے گی ۔ انہوں نے کہا فلمی صنعت ہمارے معاشرے میں ادبی، ثقافتی اور تہذیبی رنگوں کی امین رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں فلمی صنعت کا ایک اہم کردار ہے۔