فیصل آباد (نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ریلوے پریم یونین کے زیراہتمام مسجداقصیٰ کی بے حرمتی، غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت مرکزی رہنما خالد محمود چودھری،زونل صدر چودھری محمدآصف جاویداوردیگرمقامی رہنماکریں گے۔