مولانا فضل الرحمان کی فلسطین کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی

109

اسلام آباد (آن لائن) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ پاکستان میں فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر سے ملاقات کی ، مولانا نے فلسطین کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور ہر قدم پر تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ وفد میں قومی اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود، رکن قومی اسمبلی آغا سید محمود شاہ اور مفتی ابرار شامل تھے۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں فلسطینی سفیر احمد الرباعی سے بھی ملاقات کی اور فلسطین پر حالیہ اسرائیل ریاستی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی عوام کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ مولانا فضل الرحمان نے چند ماہ قبل اسرائیل نامنظور ملین مارچ اور اس کے اثرات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی سفیر کی جانب سے پاکستانی عوام کی فلسطین کے ساتھ محبت اور عقیدت کے اظہار پر شکریہ ادا کیا گیا۔