میکسویل او داود کی پہلی3 میچوں میں 3 نصف سنچریاں

339

اسکاٹ لینڈ کے خلاف روٹر ڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقومی میچ میں ہالینڈ کے میکسویل ا داود 102گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے82 رنز بنائے جو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انکی تیسری نصف سنچری تھی۔ وہ پہلے 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کر نے والے ہالینڈ کے دوسرے کھلاڑی بنے۔
میکسویل او داود کے82 رنز کی بدولت ہالینڈ نے مقررہ33 اوور میں8وکٹ پر 163 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ نے33 اوور میں 8 وکٹ پر 149 رنز بنائے جسکی وجہ سے اسے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میںاسے15 رنز سے شکست ہوئی۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے میکسویل او داود نے اپنے ایک روزہ بین الاقومی کیریر کی شروعات زمبابوے کے خلاف دیونتر میں19 جون2019 کو کھیلے گئے میچ سے کی تھی۔ اس میچ میں انہوں نے152 منٹ میں119 گیندوںپر آئوٹ ہوئے بغیر 86 رنز بنائے تھے اور اپنی ٹیم کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 47 اوور میں 8 وکٹ پر 205 رنز بنائے تھے۔ہالینڈ نے42.4 اوور میں 3وکٹ پر 208 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔
2 دن بعد اسی میدان پر زمبابوے ہی کے خلاف ہوئے میچ میںمیکسویل او داود نے123 منٹ میں81 گیندوں پر 59 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں ہالینڈ نے 3 وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ50 اوور میں 6 وکٹ پر 290 رنز بنائے تھے۔ہالینڈ نے49.2 اوور میں 7 وکٹ پر291 رنز بناکر میچ میں جیت حاصل کی تھی۔
پہلے 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں نصف سنچری اسکور کرنے والے ہالینڈ کے پہلے کھلاڑی ٹام کوپر تھے۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف روٹر ڈیم میں15 جون2010 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں151 منٹ میں125 گیندوں پر آئوٹ ہوئے بغیر80 رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں ہالینڈ نے 6 وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ یکم جولائی2010 کوایمسٹلوین میں ہوئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ہالینڈ کو ایک وکٹ سے شکت ہوئی۔ ہالینڈ کی اننگز میں ٹام کوپر نے170 منٹ میں130 گیندوں پر 87 رنز بنائے تھے۔ انکی ٹیم نے مقررہ50 اوور میں 6 وکٹ پر 234 رنز بنائے تھے۔ اسکاٹ لینڈ نے49.5 اوور میں 9وکٹ پر 235 رنز بناکر جیت اپنے نام کی تھی۔کینیا کے خلاف دہ ہیگ میں 3 جولائی2010 کو ہوئے میچ میں ٹام کوپر نے127 منٹ میں98 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے تھے اور اپنی ٹیم کو117 رنز سے جیت دلائی تھی۔پہلے ایک روزہ بین الاقومی میچوں میں نصف سنچریاں بنانے کے بعد انہوں نے اپنے پانچویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اپنی واحد سنچری اسکور کی تھی، افغانستان کے خلاف اس میچ میں انہوں نے101 رنزبنائے تھے۔