امریکا: قیدیوں کو سزائے موت کا طریقہ منتخب کرنے کا اختیار

157

کولمبیا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا نے سزائے موت پر عمل کے لیے دیے جانے والے لیتھل (ہلاکت خیز انجکشن) کی عدم دستیابی کے باعث عشروں سے سزائے موت کے منتظر قیدیوں کے لیے ایک قانون کی منظوری دی ہے۔ گورنر ہنری مک ماسٹر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ قیدیوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سزا پر عمل کے لیے بجلی کی کرسی یا فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑے ہونے میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔