دنیا کا سب سے بڑا برفانی  تودہ براعظم انٹارکٹیکا سے جدا

225

انٹارکٹیکا (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ انٹارکٹیکا کے منجمد کنارے سے الگ ہو کر ویڈیل کے سمندر میں داخل ہو گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یورپین اسپیس ایجنسی نے بتایا ہے کہ پانی کی سطح پر تیرنے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ہے، جسے سائنسدانوں کی جانب سے اے 76 کا نام دیا گیا ہے۔ یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق کوپرنیکس سینٹیل ون مشن نے اس بڑے برفانی تودے کی تصاویر بھی بنائی ہی، جس کی سطح کا رقبہ 4 ہزار 320 مربع کلومیٹر اور لمبائی 175 کلومیٹر جب کہ چوڑائی 25 کلومیٹر ہے۔